نایا ب ہرن سانبھر، پاڑہ ریسکیو کے بعد آزاد کردئیے گئے

 نایا ب ہرن سانبھر، پاڑہ ریسکیو  کے بعد آزاد کردئیے گئے

لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری نے ضلع نارووال اور قصور سے نایاب ہرن سانبھر اور پاڑہ ریسکیو کرنے کے بعد آزاد کردئیے۔

 وائلڈ لائف سٹاف ضلع نارووال نے تحصیل شکر گڑھ کے گاؤں دینوری میں اپنے مسکن سے بھٹکی ایک سانبھر ہرن کے داخل ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ریسکیو کیا اوربعد ازاں پروٹیکٹڈ ایریا بھیڑی جنگل میں اس کے حقیقی مسکن میں آزاد کردیا۔ وائلڈ لائف قصور نے بدھوکی جھیل میں گھرے ایک نر پاڑہ ہرن کو ریسکیو کرکے ڈیئر سفاری چھانگا مانگا جنگل میں آزاد کردیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں