لاہور بورڈ :نہم سیشن 2023-25کا داخلہ شیڈول

لاہور بورڈ :نہم سیشن 2023-25کا داخلہ شیڈول

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) لاہور بورڈ نے نہم جماعت سیشن 2023 تا 2025 کا داخلہ شیڈول جاری کردیا۔بتایا گیا ہے کہ نہم کیلئے داخلہ فیس 1000 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

طلباکے داخلے کی پراسینگ فیس 530 روپے ہو گی، داخلہ یکم اپریل سے پندرہ مئی تک جمع کرایا جاسکے گا ۔16 سے 30 مئی تک داخلہ 600 روپے لیٹ فیس کیساتھ وصول کیا جائے گا۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ کردہ تاریخ کے بعد داخلہ جمع کرانے والے طلباسے یومیہ چھ سو روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں