محکمہ بلدیات کومکمل ڈیجیٹلائزڈ کیا جا رہا :ابراہیم مراد

محکمہ بلدیات کومکمل ڈیجیٹلائزڈ  کیا جا رہا :ابراہیم مراد

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) نگران وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے کہا پنجاب کے عوام کو مہیا کی جانے والی خدمات کا معیار بہتر کرنے کے لئے محکمہ بلدیات کو رول ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کر کے محکمہ کومکمل طور پرڈیجیٹلائزڈکیا جا رہا ہے اورترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے پنجاب بھر میں ای ٹینڈرنگ اور ای بڈنگ سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے ۔گزشتہ روز ایک اجلاس کے بعد انہوں نے بتایا شہریوں کی اد ا کردہ رقوم میں فراڈ اور دھوکہ دہی کی روک تھام کے لئے کاغذی رسیدیں ختم کردی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں