رفاہ انٹر نیشنل کالج کے زیر اہتما م غیر نصابی سرگرمیوں کا مقابلہ

رفاہ انٹر نیشنل کالج کے زیر اہتما م غیر نصابی سرگرمیوں کا مقابلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)رفاہ انٹر نیشنل کالج کے زیر اہتما م فرسٹ انٹر رفاہ انٹر نیشنل کالجز مقابلہ رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی رائیونڈ روڈ کیمپس میں ہوا۔

 مقابلہ تین مرحلوں پر مشتمل تھا، پہلے مرحلے میں کیمپس سطح پر طلبہ کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں جیتنے والے ریجنل سطح میں اہل ہوئے ،تقریب میں چار قسم کے مقابلے قرات، نعت، اردو اور انگریزی تقا ریر شامل تھے ۔تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او رفاہ انٹر نیشنل کالج و پراجیکٹ ڈائریکٹرمحمد عمر فاروق تھے اور طلبہ کی حوصلہ افزا ئی کیلئے سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کیں۔ اس مو قع پر رفاہ انٹر نیشنل کالج کے سینئر منیجرز محمد سعد جاوید ملک اور سہیل اشرف بھی موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں