ایل سی ڈبلیو یو :سیاسی بنیادوں پر پرووائس چانسلر تعینات

ایل سی ڈبلیو یو :سیاسی بنیادوں  پر پرووائس چانسلر تعینات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں یونیورسٹی ایکٹ کی شدید خلاف ورزی سامنے آئی ہے ۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جامعہ سے پینل منگوائے بغیر ہی من پسند ٹیچر کو پرو وائس چانسلر تعینات کردیا ہے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹی کی جانب سے تین ناموں کا پینل طلب کیے بغیر ہی پرو وی سی کی تقرری کر دی۔ایچ ای ڈی کیجانب سے قوانین کو بائی پاس کرتے ہوئے ڈاکٹر شگفتہ ناز کو پرو وی سی تعینات کر دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں