میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ میں اصلاحات کاجائزہ

میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ میں اصلاحات کاجائزہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ہوا۔

سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹریزشعیب جدون،واجدعلی شاہ اور دیگر نے بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ میں اصلاحات کاجائزہ لیا۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا  میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ میں اصلاحات پر تمام سٹیک ہولڈرزکے ساتھ تبادلہ خیال ہوا، کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی اور صفدرمیڈیکل کالج سیالکوٹ کے بورڈآف گورنرزکیلئے نئے نام بھی زیرغورآئے ،ایم ٹی آئی ایکٹ میں اصلاحات کی  منظوری کابینہ دیگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں