زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج کیلئے ساڑھے 30لاکھ جاری

زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج کیلئے ساڑھے 30لاکھ جاری

لاہور (کرائم رپورٹر ) زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 30 لاکھ 50 ہزار روپے کی گرانٹس جاری کرد ی گئی ہیں۔ آئی جی نے 15 اہلکاروں کوطبی اخراجات کی مد میں دینے کی منظوری دی۔

 تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل عارف حسین کو علاج معالجے کیلئے3 لاکھ روپے دئیے گئے ۔زخمی ٹی اے ایس آئی مبشر وسیم،کانسٹیبلزمحمد رمضان، ابراہیم یعقوب کومیڈیکل بلز کیلئے 3 لاکھ فی کس دئیے گئے ۔ سب انسپکٹر فخر عباس، کانسٹیبلز عامر،غلام مرتضیٰ، فیضان علی، عمر حسین کو طبی اخراجات کیلئے 2،2 لاکھ دئیے گئے ۔ سب انسپکٹر اویس اکرم، کانسٹیبلز وسیم احمد،محمد اشتیاق علی اور خرم شہزاد کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے ۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں مختلف ریجنز، اضلاع اور یونٹس سربراہان کی جانب سے بھجوائے گئے زخمی اہلکاروں کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں