آج کا دن ملکی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا:گورنر

آج کا دن ملکی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا:گورنر

لاہور ( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گزشتہ روز ایوان قائد اعظم لاہور میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام یوم تکبیر کی سلور جوبلی کی مناسبت سے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ 28 مئی 1998 کا دن ملک کی تاریخ میں ہمیشہ ہماری سلامتی، دفاع اور قومی وقار و افتخار کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ مسلم لیگ کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان حاصل ہوا اور اسی جماعت کے دور میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا جبکہ یہ اعزاز اس وقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو حاصل ہوا جنہوں نے ہر قسم کے عالمی دبائو، دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا دیا۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جرات ایمانی کی بدولت پاکستان کی وحدت اور سلامتی کو لاحق خطرات ہمیشہ کے لئے دور ہو گئے ۔ملک ایٹمی طاقت بننے سے محفوظ ہو گیا اس موقع پرگورنر کو یومِ تکبیر کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں