پولیو مہم میں کارکردگی جانچنے کیلئے لاٹ کوالٹی انشورنس سیمپلنگ مکمل
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )شہر میں سیاسی ہلچل اور بدامنی کے دوران بھی بنیادی کاموں پر پوری توجہ ہے ، ضلعی انتظامیہ کی پولیو مہم کے دوران کارکردگی خاطر خواہ ہے ،ڈبلیو ایچ او نے شہر کے تمام ایل کیو اے ایس پاس قرار دے دیئے ۔
پولیو مہم میں کارکردگی جانچنے کے لئے لاٹ کوالٹی انشورنس سیمپلنگ مکمل کر لی گئی۔ پولیو مہم ختم ہونے کے بعد غیر جانبدار عالمی ادارے رینڈم سیمپل لیتے ہیں ،رینڈم سیمپل کی مدد سے پولیو مہم کی کوالٹی مؤثر ہونے کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے ایل کیو اے ایس کو پاس کر لیا۔