سول ڈیفنس:سینکڑوں رضا کار افسروں کے گھروں میں غیرقانونی تعینات

سول ڈیفنس:سینکڑوں رضا کار  افسروں  کے  گھروں میں  غیرقانونی  تعینات

لاہور (عمران اکبر )سول ڈیفنس کے سینکڑوں رضاکار خلاف قانون افسروں کے گھروں میں تعینات لیکن اجرت سے مرحوم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس کے چار سو سے زائد رضاکاروں کوتنخواہیں نہ مل سکیں۔

سول ڈیفنس کے رضاکار کو ایک ماہ کا اعزازیہ 17ہزار914 روپے دیا جاتا ہے ،گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے مزدوروں کی ماہانہ اجرت کم از کم 32000 کی ہے ۔ سول ڈیفنس رضاکاروں کی اجرت میں اضافہ بڑھایا نہ جا سکا۔ایک رپورٹ کے مطابق سو رضا کار سول سیکرٹریٹ کے افسروں کے گھروں میں تعینات ہیں ،کمشنر آفس کے افسروں کے گھروں میں پچاس رضاکار تعینات ،ڈپٹی کمشنر آفس اور ایم سی ایل میں سو سے زائد رضاکار تعینات ہیں ، رضا کار شہر کے متعدد سرکاری افسروں کی گاڑیوں کے ڈرائیور بھی ہیں۔سول ڈیفنس کے متعدد اہلکار افسروں کے جعلی گن مین ہیں ،سول ڈیفنس اہلکاروں کی بھرتی رضاکارانہ جنگی حالات سے نمٹنے کے لئے کی جاتی ہے ۔سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کردی کہ ماتحتی سے بچا کر تنخواہ کم از کم 32ہزار کی جائے ۔ڈسٹرکٹ افسر سول ڈیفنس فرحت نیازی کا کہنا ہے کہ فنانس سیکشن کی طرف سے رضارکاروں کی تنخواہوں کا بجٹ جاری نہ ہونے سے اجرت نہیں مل سکی ۔پیر کے روز تک اجرت جاری ہو جائے گی ۔سول ڈیفنس اہلکاروں کی دوسرے محکموں میں تعیناتی غیر قانونی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں