عالمی بینک جاری منصوبوں کیلئے مزید 16ارب دیگا

 عالمی بینک جاری منصوبوں کیلئے مزید 16ارب دیگا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )نگران وزیر بلدیات ابراہیم مراد کی زیر صدارت پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں پر عمل درآمد کا جائزہ اجلاس ہوا ۔

ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت تقریباً 23 ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ نئے مالی سال کے دوران ورلڈ بینک ان منصوبوں کے لئے مزید 16 ارب روپے فراہم کرے گا۔ ان منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے مجموعی طور پر 39 ارب روپے کے فنڈز دستیاب ہوں گے ۔ اس رقم سے 16 شہروں میں مقامی بلدیاتی اداروں کے ذریعے بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ ان منصوبوں میں فراہمی آب ، نکاسی آب ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر، پارکس اور بس سٹینڈز کی تعمیر شامل ہیں ۔ یہ منصوبے ڈسکہ، حافظ آباد ، جہلم، کامونکی، مر یدکے ، وزیرآباد، گوجرہ، جڑانوالہ ، جھنگ، کمالیہ، اوکاڑہ ، بہاولپور ، بورے والا ، خانیوال ، کوٹ ادو اور وہاڑی میں مکمل کئے جا رہے ہیں ۔پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت جاری منصوبے مقررہ مدت کے اندر اندر مکمل کئے جائیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں