بلدیہ عظمیٰ کو مالی خسار ہ: عیدالاضحیٰ پرمویشی منڈیوں کا قیام مخدوش

بلدیہ  عظمیٰ  کو  مالی  خسار ہ:  عیدالاضحیٰ پرمویشی منڈیوں کا قیام مخدوش

لاہور (عمران اکبر )بلدیہ عظمیٰ کو مالی خسارے کے باعث مستقبل داؤ پرلگ گیا۔کمشنر چودھری محمد علی رندھاوا نے 13مویشی منڈیوں ،لیسکو بلز کی ادائیگیوں اور سٹریٹ لائٹس کے لئے 2 ارب روپے کیلئے سیکرٹری بلدیات کو خط لکھ دیا۔

مراسلے کے مطابق بلدیہ عظمیٰ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے خسارے میں آ گئی ۔اربن جائیدادوں کا ایکسائز ٹیکس ریونیو کم ہونے سے خسارہ آیا ۔منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی رجسٹریشن میں کمی کی وجہ سے بھی خسارہ بڑھ گیا ۔کمشنر نے مراسلہ میں استدعا کی ہے کہ سیکرٹری بلدیات محکمہ فنانس کو فنڈز جاری کرنے کے احکامات دیں۔ موجودہ صورتحال میں13 مویشی منڈیوں کے لئے 1 ارب 5 کروڑ ،شہر کی سٹریٹ لائٹس کے لئے 20کروڑ اورلیسکو کے بجلی کے بلوں کی مد میں ادائیگیوں کے لئے 75کروڑ روپے مانگے گئے ہیں ۔مویشی منڈیاں شہر کے 13پوائنٹس پر فعال کی جانی ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں