آرائیاں :جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2 افراد زخمی

آرائیاں :جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2 افراد زخمی

لاہور(کرائم سیل)رائیونڈ سٹی کے علاقے آرائیاں گاؤں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر رائیونڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

قائم مقام ایس پی صدر سدرہ خان نے کہا کہ زخمیوں میں 20 سالہ عامر، 10 سالہ نعمان شامل ہیں ،دونوں زخمیوں کی حالت تسلی بخش، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ،واقعہ میں ملوث ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ، ملزم مراتب علی سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، متاثرہ خاندانوں کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں