نوجوان نسل ہمارا مستقبل، سب سے قیمتی سرمایہ:گورنر

نوجوان نسل ہمارا مستقبل، سب سے قیمتی سرمایہ:گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ’’جمہوری، پرامن اور ہم آہنگ پاکستان کے لیے نوجوانوں کی خواہشات‘‘کے عنوان سے۔۔۔

 13 ویں نیشنل یوتھ پیس فیسٹیول 2023 کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل اور سب سے قیمتی سرمایہ ہے ۔امریکہ کی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے کہا کہ امن کے لئے نوجوان بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔تقریب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر چنن ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن محمد شہزاد خان، شہناز فتح، شیریں سکندر اور حمیرا اسلم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں گورنر نے مقامی ہوٹل میں معاشی خوشحالی میں ’’کوآپریٹو اداروں کا کردار‘‘کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ امداد باہمی ، اشتراک اورباہمی تعاون سے جو منزلیں اور راحتیں حاصل کی جاسکتی ہیں وہ اکیلا آدمی حاصل نہیں کر سکتا۔دریں اثناگورنر سے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں میاں عمران جاوید ٹکٹ ہولڈر نے ملاقات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں