ون فائیو کے درست استعمال سے آگاہی کی ویڈیو جاری

 ون فائیو کے درست استعمال  سے آگاہی کی ویڈیو جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر لاکھوں غیر متعلقہ کالز کے حوالے سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے آگاہی ویڈیو جاری کر دی۔

پبلک سروس میسج میں 15 کے درست استعمال کو دکھایا گیا ہے۔ غیر متعلقہ کالز کی وجہ سے ایمرجنسی 15 نمبر نہایت مصروف رہتا ہے ،روزانہ 80 سے 90 ہزار کالزموصول کی جا رہی ہیں۔موصول شدہ کالز میں 85 فیصد غیر متعلقہ یا جعلی کالز ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں