کالج اساتذہ کی تبادلہ پالیسی تبدیل،ہر ماہ درخواست وصولی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی میں تبدیلی کردی۔ اب ہر ماہ تبادلوں کیلئے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق ہر ماہ کی یکم سے 20 تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ تبادلوں کے احکامات 21 سے 30 تاریخ کے درمیان جاری کئے جائینگے۔