توہین عدالت ،سابق سیکرٹری خوراک کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

 توہین عدالت ،سابق سیکرٹری خوراک  کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری خوراک زمان وٹو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے زمان وٹو کو دو ہفتوں میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت زمان وٹو عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور استدعا کی کہ شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرانے کی مہلت دی جائے جو عدالت نے منظور کرلی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں