بدعنوانی کاالزام :سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی عبوری ضمانت 9 اکتوبر تک منظور

 بدعنوانی کاالزام :سابق ڈی  جی ایل ڈی اے کی عبوری  ضمانت 9 اکتوبر تک منظور

لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہور کی اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے ماسٹر پلان میں بدعنوانی کے مقدمے میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کی عبوری ضمانت نو اکتوبر تک منظور کرلی۔

اینٹی کرپشن عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان نے درخواسے ضمانت دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اینٹی کرپشن نے جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے ، شامل تفتیش ہو کر حقائق بتانے کے لیے ضمانت منظور کی جائے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی سے رپورٹ طلب کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں