کان چیک کرنے والے آلے سے آنکھوں کی چیکنگ کا اشتہار جاری

 کان چیک کرنے والے آلے سے  آنکھوں کی چیکنگ کا اشتہار جاری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہ صحت نے کان چیک کرنے والے آلے سے آنکھیں چیک کرنے کی آگاہی تصویر جاری کردی ہے۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کی فیس بک پر جاری تصویر میں آشوب چشم کا ایک اشتہار ہے جس میں آٹو سکوپ سے آنکھیں دیکھی جارہی ہیں۔ آشوب چشم سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بھی بتائی گئی ہیں۔اشتہار میں بچے کی آنکھیں جس آلے سے دیکھی جارہی ہیں، اسی آلے سے کان چیک کئے جاتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا کو اطلاع ملتے ہی یہ اشتہار فیس بک سے ڈلیٹ کردیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں