4برس میں کوئی بوسیدہ سیوریج لائن تبدیل نہ ہوئی
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)چار برسوں میں سیوریج لائن ٹوٹنے کے بیس واقعات رونما ہوچکے ہیں مگر واسا نے چار سال کے عرصہ میں کوئی بوسیدہ سیوریج لائن تبدیل ہی نہ کی۔۔۔
مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن خیابان فردوسی پر چھ مرتبہ شگاف پڑ چکے ہیں، واسا نے شوق چوک سے شوکت خانم چوک تک سیوریج لائن کی تبدیلی کا 75 کروڑ کا منصوبہ بنایا، واسا انتظامیہ خیابان فردوسی کی مین سیوریج لائن تبدیل نہ کرسکی،کھاڑک نالے سے ملحقہ سیوریج لائن ٹوٹنے سے 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ چکا ہے ،کھاڑک نالے کے ساتھ سیوریج لائن دوبارہ ٹوٹنے سے کئی گھر اور دکانیں بھی گرنے کا اندیشہ ہے ، واسا نے بجٹ میں شامل کرنے کے باوجود کھاڑک نالہ سیوریج لائن تبدیل نہ کی، مین بلیوارڈ گلشن راوی کی شگاف زدہ سیوریج لائن بھی اقبال ٹاؤن کی سیوریج لائنوں کی تبدیلی بھی واسا کے بجٹ کی حد تک محدود ہیں، ملتان روڈ کھاڑک اور سید پور کے علاقوں کی مرکزی سیوریج لائنوں پر بھی شگاف پڑ چکے ہیں۔واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن مقامات پر کراؤن فیل ہونے کے واقعات ہوئے ،وہاں لائنوں کی مرمت کر رہے ہیں۔