سیف سٹیز:12 ربیع الاول کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 12 ربیع الاول کیلئے مشترکہ سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے۔
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی محفل میلاد، جلوسوں اور ریلیوں کی 24 گھنٹے کوریج ہو گی۔ تمام ضروری مقامات پر اضافی کیمروں اور سیف سٹی موبائل کمانڈ وہیکل سے مانیٹرنگ کی جائیگی۔ پولیس کمیونیکیشن افسروں اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دینگی۔ پولیس و دیگر اداروں کے نمائندے سیف سٹی سنٹر میں ڈیوٹی دیں گے۔