ڈیلی ویجرز کی کم سے کم تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجرز کی کم سے کم تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔ ہزاروں ملازمین کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری محکمہ ڈیلی ویجرز کا انتظار طویل ہوگیا۔ محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا۔ڈیلی ویجرز کی تنخواہیں کم سے کم 32 ہزار کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونا ہے ۔نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے ہزاروں ڈیلی ویجرز متاثر ہو رہے ہیں۔اس ماہ کی تنخواہوں میں ڈیلی ویجرز کو آٹھ ہزار روپے کا نقصان ہوگا۔ٹیوٹا سمیت تمام سرکاری اداروں کے ملازمین نے فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔