کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کامنصوبہ سست روی کا شکار

کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کامنصوبہ سست روی کا شکار

لاہور(عمران اکبر)محکمہ بلدیات پنجاب کا لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا، پانچ ماہ قبل فعال ہونے والے فنڈز اکاؤنٹ سیز کر دیئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان ،سیالکوٹ اور بہاولپور سے موصول ہونے والی میونسپل سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کی ورکنگ روک دی گئی۔ منصوبے کے ممکنہ سرمایہ کاروں کے معاہدے ختم کر دیئے گئے ۔ناروے ،جرمنی اور چائنہ سے ہونے والے ایم او یو پروان نہ چڑھ سکا ۔محکمہ توانائی ،سٹیک ہولڈرز بشمول ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، پبلک سیکٹرز کو مدعو کیا گیا، پرائیویٹ سیکٹر سے توانائی اور ماحولیات کے ماہرین کو مدعو کر کے ایک وسیع سطح کا کھلا مشاورتی اجلاس گفتاً نشستاً برخاستاً کی نظر ہوگیا۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ ویسٹ ٹو انرجی منصوبہ پر ورکنگ جاری ہے، جلد اچھی خبر سنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں