چڑیا گھر میں نیل گائے کے بچے کی پیدائش

چڑیا گھر میں نیل گائے  کے بچے کی پیدائش

لاہور(ویمن رپورٹر)چڑیا گھر میں نیل گائے کے ہاں بچے کی پیدائش، چڑیا گھر میں نیل گائے کی تعداد 11 ہو گئی۔

 جس میں 4 میل اور 6 فی میل اور ایک بچہ شامل ہیں۔ چڑیا گھر کے ویٹرنری ڈاکٹر مجاہد کا کہنا تھا کہ نیل گائے پاکستان، انڈیا اور نیپال میں پائے جاتی ہیں۔ میل اور فی میل کے درمیان بنیادی فرق یہ ہے کہ میل کے سینگ ہوتے ہیں جبکہ فی میل کے سینگ نہیں ہوتے ہیں۔ میل رنگ میں گرے جبکہ فی میل کا رنگ ہلکا براؤن ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں