او آئی سی کا اعلامیہ مایوس کن ہے : ہشام الٰہی ظہیر

 او آئی سی کا اعلامیہ مایوس کن ہے : ہشام الٰہی ظہیر

لاہور(سپیشل رپورٹر)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا امریکہ، اسرائیل کو خوش کرنے کے بجائے نگران حکومتوں کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

فلسطین پر قبضے کی عالم کفر کی کوششیں ناکام ہوں گی، امریکہ اور اسرائیل بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کو بند کریں، او آئی سی کا اعلامیہ مایوس کن ہے، غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کیخلاف پورے عالم اسلام کو کفر کے مقابلے میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ وہ گزشتہ روز جمعیت کے ذمہ داروں حافظ عبید الرحمن، عامر عبد اللہ، علی زیب، عمران مغل، محمد حامد، مولانا آصف الہٰی ظہیر، فوجی عمر فاروق، سلیم ساجد ربانی سے مرکزی دفتر میں ملاقات کررہے تھے۔ اس موقع پر ملکی موجودہ سیاسی، معاشی واقتصادی صورتحال کے علاوہ فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر کئے جانے والے بھارتی واسرائیلی مظالم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔علامہ ہشام الٰہی ظہیر کا مزید کہنا تھا افغانستان میں جوتے کھا کر نہتے فلسطینیوں کا گھیراؤ کر نے والے عالمی غنڈے کا اسرائیل ہی قبرستان بنے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں