اچانک پستول چل جانے سے 16 سالہ لڑکا چل بسا

پتوکی (نامہ نگار) نواحی علاقہ رکن پورہ چک 22 میں اچانک پستول چل جانے سے 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق 2 دوست آپس میں کھڑے پستول چیک کررہے تھے کہ ان سے اچانک فائر چل گیا ،جس کے نتیجے میں لڑکا محمود موقع پر ہی دم توڑگیا ،اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔
سنگل۔۔۔۔۔
2ڈاکو گرفتار، نقدی،6موٹرسائیکلیں،موبائل ،اسلحہ برآمد
پھول نگر (نامہ نگار) ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی ہدایت پرتھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے لاکھوں کی نقدی ،ناجائز اسلحہ، موبائل فونز اور6 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں،پولیس نے سرغنہ حسین بیٹو کو ساتھی آفاق مسیح سمیت پکڑکر مقدمہ درج کرلیا،جماعت اسلامی ضلع قصور کے سابق امیر حافظ نذیر ایڈووکیٹ نے کارروائی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔