کرنٹ لگنے سے 1 خاتون جاں بحق،دوسری پریشر ککرپھٹنے پرزخمی

کرنٹ لگنے سے 1 خاتون جاں بحق،دوسری پریشر ککرپھٹنے پرزخمی

مریدکے(نمائندہ دنیا)دو مختلف واقعات میں ایک خاتون جاں بحق، دوسری شدید زخمی ہوگئی۔ گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی ایمرجنسی میں دو مختلف علاقوں سے 2 زخمی خواتین کو لایا گیا۔۔۔

 جن میں سے ننگل ساہداں کی رہائشی 20 سالہ(ش)کو گھر میں کام کے دوران اچانک کرنٹ لگ گیا جسے فوری طورپر ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیوپہنچا دیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑگئی، جبکہ حسن پارک کی رہائشی دوسری حاملہ خاتون (ش ) گھر میں کھانا پکانے کے دوران اچانک پریشر ککر پھٹنے سے شدید زخمی ہو گئی، جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور منتقل کر دیا گیا ،جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں