ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

قصور(نمائندہ دُنیا)ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ،رینالہ خورد اوکارہ کا رہائشی شوکت علی اپنے ساتھی راشد کے ہمراہ کار پر نیو لاری اڈا قصورکے نزدیک جا رہاتھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 27لاکھ 30ہزار نقدی ،قیمتی گھڑی اور موبائل فون چھین لیا،اقبال نگر مصطفی آباد کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے سنٹرل پارک لاہور کے رہائشی محمد عرفان سے 78 ہزار نقدی، موبائل فون اور طلائی زیورات چھین لیے۔ بھیم کے صدر چونیاں کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے مولا پور کے رہائشی علی شیر سے 1 لاکھ 25ہزار نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکل چھین لی ،بلاک نمبر3جنگل چھانگا مانگا کے قریب سے ظہیر آباد کالونی چونیاں کے رہائشی بلال سے ہزاروں روپے نقدی ، موبائل فون ،دیو سیال جنگل کے نزدیک سے حسین گڑھ کے رہائشی غلام قمر سے موٹر سائیکل 2موبائل فونز، ہزاروں کی نقدی لوٹ لی، ملاں تکنہ کے نزدیک سے قربا ن علی کی موٹر سائیکل، کھڈیاں سے طلحہ کی موٹر سائیکل، میاں والا گھاٹ سے محمد رمضان کی موٹر سائیکل، بلھے شاہ ہسپتال سے شہباز علی کی موٹر سائیکل، ستلج سٹیڈیم چونیاں سے عبدالقیوم کی موٹر سائیکل، محلہ رسول نگر چونیاں سے خلیل کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، پولیس مصروف کارروائی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں