ق لیگ کے زیراہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کانفرنس

ق لیگ کے زیراہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کانفرنس

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ق) میاں حمزہ کرامت ڈوگر اور صدر لاہور میاں وحید احمد کی زیر صدارت۔۔۔

 فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلم لیگ ہاؤس میں ’’آئیں مل کر فلسطین کی آزادی اور انصاف کیلئے آواز بلند کریں‘‘ کانفرنس ہوئی۔ جس میں وکلا برادری، اساتذہ کرام اور سول سوسائٹی نے شرکت کی، اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب راشد ریاض، مہمونہ ثانی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ میاں حمزہ کرامت ڈوگر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت اسرائیلی ظلم و بربریت پر تمام اسلامی ممالک کو اپنے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،اُمت مسلمہ کو جس طرح سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے وہ نہیں کر رہی،مسلم امہ کی یہ خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے، اس سے لگتا ہے کہ مسلم امہ کو اپنی دولت اور بنگلے نہتے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے خون سے زیادہ عزیز ہیں،پوری دنیا اسرائیلی ظلم و بربریت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،کدھر ہے وہ بل گیٹس جو پوری دنیا میں پولیو پر کام کرتا ہے کہ کوئی معذور نہ ہو یا نہ رہے، اس کو فلسطین میں مرتے انسان نظر نہیں آ رہے؟ اب یہ ڈراما بند ہونا چاہئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں