پنجاب بھر کے نرسنگ نصاب میں اصلاحات لانے کا فیصلہ

 پنجاب بھر کے نرسنگ نصاب میں اصلاحات لانے کا فیصلہ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب بھر کے نرسنگ نصاب میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی نے نرسز کے کورس میں انگلش اور عربی کے مضامین شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صوبے بھر کی نرسز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق انگلش پڑھائی جا سکے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان مضامین میں عبور حاصل کرنے سے نرسز کو بیرون ملک روز گار کے نہ صرف بہتر موقع میسر آ سکیں گے بلکہ پنجاب کے ہسپتالوں میں مریضوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ واضح رہے کہ نرسز کے کورسز میں اصلاحات پر عملدرآمد 2024 سے شروع ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں