لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کا نیا بل متعارف کرا دیا

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کا نیا بل متعارف کرا دیا

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کا نیا بل متعارف کرا دیا، رواں ماہ تمام صارفین کو نئے ڈیزائن کے بل موصول ہونگے۔

لیسکو کی جانب سے بچت پالیسی کے تحت بجلی کا نیا بل متعارف کرا دیا گیا۔ نیا بل پہلے سے سائز میں چھوٹا رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بل پر حکومتی ٹیکسز کی مکمل تفصیلات دی گئی ہیں۔ نیا بل متعارف کرانے کی بنیادی وجہ پیپر کی بچت اور دیگر تفصیلات صارف تک پہنچانا ہے ،نئے بل پر حکومت اور لیسکو کے واجبات کا الگ الگ حصہ مختص کیا گیا ہے ،گیپکو اور فیسکو میں بھی اسی طرز کا بل استعمال کیا جاتا ہے ، لیسکو کی جانب سے ای بلنگ کا منصوبہ بھی زیر غور ہے ، جدید ٹیکنالوجی کے آٹو میٹڈ اے ایم آر میٹرز لگنے کے بعد ای بلنگ شروع کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں