رائل فینز کا پہلا جدید ترین ائیر پیوری فائر متعارف

رائل فینز کا پہلا جدید ترین ائیر پیوری فائر متعارف

لاہور(سٹاف رپورٹر)رائل فینز اینڈ ہوم اپلائنسز نے پاکستان میں بننے والا پہلا ائیر پیوری فائر متعارف کر ادیا، تقریب رونمائی عابد مارکیٹ میں منعقد کی گئی۔۔۔

 جس میں رفیق انجینئرنگ انڈسٹریز کے چیئرمین انجم رفیق اور ڈائریکٹر فہد رفیق سمیت رائل فینز اینڈ ہوم اپلائنسز کے اعلیٰ عہدیداروں، تاجروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر انجم رفیق کا کہنا تھا یہ ائیر پیوری فائر شہریوں کو فضائی آلو دگی کے مضر صحت اثرا ت سے محفوظ رکھنے میں مدد گا ر ثابت ہوگا۔ فہد رفیق نے پراڈکٹ کے فیچرز پر گفتگو کی، ان کا کہنا تھا ائیرپیور ی فائر ہر شہر ،ہرگھر اور دفتر کی اہم ترین ضرورت ہے۔ پیو ری فائر میں پر ی فلٹر، اینٹی بیکٹیریل ، HEPA H13اور ایکٹیو یٹڈ کاربن پر مشتمل چار لیئر ز کا ہائی ایفی شینسی ائیر فلٹریشن سسٹم موجود ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں