میٹرو بسوں کی مرمت کے لئے نجی کمپنی کی خدمات لینے کا فیصلہ

میٹرو بسوں کی مرمت کے لئے نجی  کمپنی کی خدمات لینے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) حادثات کی روک تھام اور بسوں کی مرمت کے لئے نجی کمپنی کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بسوں کی مرمت کا کام بھی ٹھیکے پر دے گی جس کیلئے نجی کمپنیوں سے اظہار دلچسپی طلب کرلئے۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے کمپنی کے سکوپ کا بھی تعین کر لیا گیا۔ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنی سامان کی خریداری،آپریشن و مینٹی ننس کی ذمہ دار ہوگی، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایس او پیز کے مطابق بسوں کی خریداری کرے گی۔  بسوں کے شیڈول اور تعداد کا تعین بھی نجی کمپنی کرے گی۔ شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بسوں کی حالت زار ہوچکی ہے جس کے سبب متعدد حادثات رونما ہوچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں