خام مال مہنگا ہونے سے کئی ادویہ ساز ادارے بند:خالد مصباح
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈالر، بجلی، گیس، خام مال اور دوسرے مداخل مہنگے ہونے سے ادویات ساز اداروں میں کئی بند اور کئی بند ہونے کے قریب ہیں۔۔۔
جس سے نہ صرف بازار میں ادویات کی کمی ہو گئی بلکہ بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میاں خالد مصباح کا مزید کہنا تھا پاکستان میں ایز آف ڈوئنگ بزنس مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ادویات سازی میں نئی سرمایہ کاری نہیں آ رہی،حکومت ادویات کی قیمتوں میں توازن چاہتی ہے تو اس حوالے سے پالیسی کا اعلان کرے۔