کروڑوں کا گیس سامان چوری،آڈٹ میں نظر انداز

کروڑوں کا گیس سامان چوری،آڈٹ میں نظر انداز

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)سوئی ناردرن گیس کے مانگا سٹور سے سامان چوری ہونے کا معاملہ، کمپنی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے، کروڑوں روپے کا سامان چوری ہوا مگر آڈٹ میں نظر انداز کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سٹور میں 2019 سے مختلف سائز کا 8 لاکھ فٹ پائپ اور دیگر کیبل یونٹ سامان چوری ہوا جو تقریباً 40 کروڑ پانچ لاکھ مالیت کا بنتا ہے ،رواں مالی سال اکتوبر میں بھی معمول کے مطابق 3 کروڑ سے زائد مالیت کا 2 انچ سائز کاپائپ اور کیبلز چوری کی گئیں۔ سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے چوری شدہ سامان برآمد کر کے بغیر کوئی کارروائی گرفتار ملازمین کو چھوڑ دیا تھا۔ مرکزی کردار کے بیان کے مطابق عثمان یوسف براستہ عاطف کیجول کے ہر پرچیز پر ڈھائی فیصد کے حساب سے تصدق بٹ سے رقم وصول کرتا۔ مانگا سٹور میں چوری ہونے والے سامان کا کوئی گیٹ پاس یاریکارڈ اینٹری موجود نہیں ہے۔ کمیٹی کی جانب سے ایگزیکٹو آڈٹ آفیسر عون کاظم،سپرنٹنڈنٹ آڈٹ محمد عارف، عثمان یوسف سپرنٹنڈنٹ، تصدق بٹ سٹور آفیسر، شہزاد یوسف ڈپٹی چیف سٹور،عدیلہ مرذوق ڈپٹی چیف، ایگزیکٹو انجینئرنوشیرواں کو چارج شیٹ کرنے کی سفارش کی گئی،انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ ملتان، بہاولپور، گجرات اور پشاور سٹورز میں بھی غلط اعدادو شمار درج کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں