صوفیا کا پیغام اپنانے سے انتہاپسندی کاخاتمہ ممکن:مقررین

صوفیا کا پیغام اپنانے سے انتہاپسندی کاخاتمہ ممکن:مقررین

لاہور(سیاسی رپورٹرسے)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے صوفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے صوفیا کے پیغام ِ محبت کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

\" صوفی کانفرنس\" روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل، انتہاپسندی و دہشت گردی کے خاتمے اور خانقاہی نظام کے احیا کے لئے تاریخ سازحیثیت کی حامل ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور آصف علی فرخ، چیئرمین نیشنل مشائخ کونسل خواجہ غلام قطب الدین فریدی، ڈاکٹر سعید احمد سعیدی،مفتی محمد رمضان سیالوی، مولانا ابو الخیر زوار حسین نعیمی و دیگر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل، انتہا پسندی و دہشت گردی کاخاتمہ اور خانقاہی نظام کا احیا موجودہ حکومت کے اہم اہداف میں شامل ہیں، پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو اس امر کا بخوبی ادراک ہے کہ سوسائٹی کی اصلاح اور تزکیہ و طہارت کا بنیادی انسٹیٹیوشن\" خانقاہ\"اور مزاراتِ مقدسہ ہیں ۔ کانفرنس میں قوال عابد مہر علی اور ہمنوا نے خوب سماں باند ھا، جس سے حاضرین پر وجد کی کیفیت طاری رہی۔کانفرنس کے اختتام پر دیوان احمد مسعود پاکپتن شریف نے ملک کی سلامتی، استحکام، امن اور عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں