جی سی یو ، نئے اساتذہ کا تنخواہ کیلئے گورنر،وزیراعلیٰ کو خط
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ نے تنخواہوں کے لئے گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ سمیت اہم اداروں کے سربراہوں کو خط لکھ دیا۔
تفصیل کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں نئے بھرتی ہونے والے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف نے انتظامیہ کے رو یے سے تنگ آکر گورنر، وزیر اعلیٰ ، وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھا دیا ۔خط میں کہا گیا ہے کہ ہماری تنخواہیں جاری کر ائی جائیں۔ ملازمین کا کہنا ہے قانون کے مطابق بھرتی ہوئے مگر دو ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہیں، 200 کے قریب اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو مشکلات کا سامنا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سینڈیکیٹ سے منظوری کے بعد ہمیں جاب آفر لیٹر زجاری کئے گئے۔ اگر 4 روز میں سیلری جاری نہ ہوئی تو قانونی راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزاساتذہ نے وائس چانسلرز سے ملنے کی کوشش مگرانہوں نے انکار کردیا۔