ریلوے کے ہزاروں ملازمین رواں ماہ بھی تنخواہوں کے منتظر

ریلوے کے ہزاروں ملازمین رواں ماہ بھی تنخواہوں کے منتظر

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے ملازمین رواں ماہ بھی تنخواہوں کے منتظر ہیں، ہزاروں ملازمین کو تاحال تنخواہ نہ مل سکی۔

 ریلوے پریم یونین نے ملازمین کی تنخواہیں جلد ادا کرنے کا مطالبہ کردیا، یونین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد کا کہنا تھا پاکستان ریلوے کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں، اے ٹور کو بھی تنخواہوں کی ادائیگی مکمل نہیں ہو سکی،بی ٹور اور سی ٹور کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع نہ ہو سکی،ریلوے کے مالی حالات بہتر ہونے پر بھی ملازمین فاقوں پر مجبور ہیں،وزیر ریلوے صورتحال کا فوری نوٹس لیں، دوسرے وفاقی سرکاری ملازمین کی طرح ریلوے کے ملازمین کو بھی بروقت تنخواہیں دی جائیں تاکہ وہ اپنے گھر کا نظام چلا سکیں، ریلوے ملازمین انتہائی دگرگوں حالات میں ریلوے کا پہیہ رواں دواں رکھے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں