انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقیاں جلد متوقع

 انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقیاں جلد متوقع

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقیاں جلد متوقع ہیں، آئی جی کے حکم پر 646 انسپکٹروں کی غیر حتمی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی گئی۔

مراسلہ کے مطابق کسی بھی انسپکٹر کو سنیارٹی لسٹ پر اعتراض ہے تو وہ 15 روز کے اندر آئی جی آفس جمع کر ا سکتا ہے ،متعلقہ افسروں کو بھجوا ئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگرکسی انسپکٹر کو معطلی، تنزلی، جبری ریٹائرمنٹ سمیت دیگر کوئی بڑی سزا دی گئی ہے تو اس کی بھی تفصیلات بھجوائی جائیں ۔مراسلہ کے مطابق غیر حتمی سنیارٹی لسٹ میں عامرمشتاق، عبداللطیف شاہد،خرم گل بٹ،ابرار حسین، مقصود علی ،محمد احسان اشرف، ریاست علی، محمد علی ، ملک عارف علی ، عادل کھچی، عامرسلیم ، مبین بھٹی ، سید اسد بخاری،سعید انور، جاوید اقبال ، سیف اللہ ، امیر احمد ، خرم شہزاد، یاسرعلی، ثنا اللہ اور محمد ریاض سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔ جنوری میں محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہونے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں