چڑیا گھر اور سفاری زو بند ہونے کے باعث جلو پارک کی رونقیں بحال

چڑیا گھر اور سفاری زو بند ہونے کے  باعث جلو پارک کی رونقیں بحال

لاہور (ویمن رپورٹر) لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو بند ہونے کے باعث جلو پارک کی رونقیں بحال ہو گئیں۔

سفاری زو سے 3 مادہ شتر مرغ ، 1 نرایمو، 01 مرد اور 01 مادہ سرخ ہرن،7 فیلو ہرن اور 10 سامبڑ ہرن جلو پارک میں منتقل کر دیے گئے ۔جبکہ لاہور چڑیا گھر سے 2 نر شتر مرغ ، 2 ایمو ، 19گرین فیزنٹ،پانچ سفید مور،دو وائٹ بنگال ٹائیگر،دو براؤن بنگال ٹائیگر جلو پارک منتقل کر دیے گئے ۔لاہور جلو پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خوراک اور صحت کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔ سفاری اور چڑیا گھر سے جانوروں کے آنے کے بعد جانوروں کی خوراک کو بھی ڈبل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں