2 یونٹس پر چھاپہ، 18سو کلو ساسز ،600کلو مایونیز مشینری ضبط

2 یونٹس پر چھاپہ، 18سو کلو ساسز ،600کلو مایونیز مشینری ضبط

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)فوڈ سیفٹی ٹیموں کا فیروزپور روڈ اور کھڈیاں خاص میں واقع کیچپ اینڈ ساسز یونٹس پر چھاپہ، پروڈکشن بند کردی گئی۔۔۔

1800 کلو ساسز، 600 کلو مایونیز، 3 پین اور مشین ضبط کر لی گئی، 133کلو غیر معیاری کیچپ اور بھاری مقدار میں ممنوعہ اجزا تلف کر دیئے گئے ،موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔کھلے رنگوں ،کیمیکلز اورمصنوعی فلیور سے جعلی کیچپ تیار کی جا رہی تھی۔ تیار جعلی کیچپ اور ساسز کا ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھا پایا گیا۔انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ ساسز اور کیچپ کی پیکنگ کے لیے غیر منظورشدہ لیبل استعمال کیا جا رہا تھا۔ پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر یونٹ بند کر دیا گیا۔ خوراک کی تیاری میں مضر صحت ممنوعہ اجزا کا استعمال موذی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے ،ملاوٹی کیچپ کو دلکش پیکنگ لگا کر شہر میں ہوٹلز اور چھوٹی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ صوبہ بھر میں خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے ۔ اشیا خورونوش کی تیاری میں جعلسازی کرنے والے عناصر کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں