پرفارمنس آڈٹ ونگ : 110و اں ٹریننگ پروگرام،14افسروں کی شرکت

 پرفارمنس آڈٹ ونگ : 110و اں  ٹریننگ پروگرام،14افسروں کی شرکت

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ، لاہورکے زیرا ہتمام پرفارمنس آڈیٹنگ کے بارے میں 110واں انٹینسو ٹریننگ پروگرام منعقدہ ہوا۔

 تین ہفتے جاری رہنے والے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے اس تربیتی پروگرام میں پاکستان بھر سے 14افسروں نے شرکت کی۔تربیتی پروگرا م میں افسروں کو پرفارمنس آڈٹینگ کے تھری ایز خصوصاًپرفارمنس آڈیٹنگ کا مقصد، اثر اور دائرہ کار، انٹرنیشنل سٹینڈرز آف سپریم آڈٹ انسٹیٹیوٹیشنز پراجیکٹ سائیکل، سٹریٹجک پلاننگ، پرفارمنس آڈٹ سائیکل اور آڈٹ اسائنمنٹ پلان کے بارے میں تفصیلی ٹریننگ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں