مالک کی گھریلوملازمہ کو تشدد کے بعد جلانے کی کوشش

مالک کی گھریلوملازمہ کو تشدد کے بعد جلانے کی کوشش

لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھاونی کے علاقے میں گھر کے مالک کی گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جلانے کی کوشش، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں نعمان نامی شخص نے اپنی گھریلو ملازمہ شبنم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں خاتون جھلس کرزخمی ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے گھر کے مالک نعمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے اس کے جسم پر زخم گرم پانی کے ہیں تاہم پٹرول ڈال کر جلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں ۔دریں اثنا مغل پورہ کے علاقے بڑے میاں درس میں ایک ذہنی مریض بدرالزماں نے خود کو کمرے میں بند کرلیا اور آگ لگانے کی کوشش کی، آگ نے ابھی بستر اور کمرے میں موجود سامان کولپیٹ میں لیا تھا کہ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے بحفاظت ریسکیو کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں