چلڈرن ہسپتال :بلڈ کینسر کے شکار بچے کاکامیاب آپریشن

چلڈرن ہسپتال :بلڈ کینسر کے شکار بچے کاکامیاب آپریشن

لاہور(سجاد کاظمی سے)پبلک ہسپتالوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ،چلڈرن ہسپتال لاہور میں 10سالہ ابراہیم کا بون میرو ٹرانسپلانٹ کردیا گیا۔

بلڈ کینسر میں مبتلا 10سالہ ابراہیم کو نئی زندگی مل گئی اور بہن نے بون میرو عطیہ کرکے بھائی کی جان بچالی۔چلڈرن ہسپتال لاہور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ہیڈ ڈاکٹر ناصر بخاری کے مطابق 10سالہ ابراہیم کے کامیاب ٹرانسپلانٹ کے بعد اسے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ آپریشن ٹیم میں ڈاکٹر حسانہ ، ڈاکٹر مہوش ، ڈاکٹر بلال ،ڈاکٹر ماہ نور شامل تھیں جبکہ نرسز ٹیم کی سربراہی سٹاف نرس حرا نے کی۔ 10 سالہ ابراہیم کو بہن نے بون میرو عطیہ کیا ہے ،بون میرو ٹرانسپلانٹ پر 25سے 30لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں جو پنجاب حکومت اور چلڈرن ہسپتال انتظامیہ وائس چانسلر مسعود صادق کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا امید ہے کہ بچہ صحت مند نارمل زندگی گزارے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں