پلاٹوں میں بے ضاطگیاں،ایل ڈی اے کے ریکارڈ پر تحفظات

پلاٹوں میں بے ضاطگیاں،ایل ڈی اے کے ریکارڈ پر تحفظات

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)جوہر ٹاؤن میں پلاٹوں کی مد میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں، تاہم نیب نے ادارے کی سطح پر بھی معاملے کی چھان بین شروع کی۔۔۔

 اب ایل ڈی اے نے اپنے ہی ریکارڈ پر تحفظات کا اظہار کر دیا، جوہر ٹاؤن کی 1600 فائلوں پر ریکارڈ سفٹنگ نے تحفظات کا اظہار کر دیا، بوگس انتقال اور بوگس خسرہ جات پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کرائی گئی، ایل ڈی اے نے اپنے ہی ریکارڈ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ ریکارڈ سفٹنگ میں 1600 پلاٹوں کی مزید ٹرانسفر پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاٹ کا این او سی لینے والے مالکوں نے بوگس این او سی تیار کرائے ، جعلی اور بوگس فائلوں کی ٹرانسفر کرکے پلاٹوں کا قبضہ کیا گیا، مصدقہ ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں بوگس پلاٹوں کا انتقال کیا گیا، این او سی اور انتقال کی فائل کو سکین کیے بغیر پراسیس کیا گیا، خسرہ وار رجسٹر رپورٹ، ایوارڈ رجسٹر رپورٹ اور پوزیشن رجسٹر میں غلط رپورٹس بنائی گئیں۔ ایل ڈی اے انتظامیہ نے تاحکم ثانی بوگس پلاٹوں کی ٹرانسفر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں