ایجوکیشن یونیورسٹی:’’میٹریلز سائنس میں پیش رفت‘‘پر کانفرنس

ایجوکیشن یونیورسٹی:’’میٹریلز سائنس میں پیش رفت‘‘پر کانفرنس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ فزکس کے زیر اہتمام ‘‘میٹریلز سائنس میں پیش رفت’’ کے موضوع پر۔۔۔

 چوتھی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس گزشتہ روز مرکزی کیمپس ٹاؤن شپ میں شروع ہو گئی، جس میں پاکستان سمیت، برطانیہ، چین، سپین، جرمنی، ملائیشیا، فرانس، پولینڈ، جنوبی افریقہ، مصر، ارجنٹینا، آسٹریلیا، جنوبی کوریا، ایران اور سعودی عرب کے ماہرین و سائنسدان شرکت کر رہے ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر عالم سعید نے کہا کہ گزشتہ تین برس سے اس موضوع پر ہونے والی کانفرنسز کی کامیابی کے بعد مسلسل چوتھے برس اتنی بڑی کانفرنس کا انعقاد تحقیق کے میدان میں نہ صرف ایک بہت بڑی پیش قدمی ثابت ہو گا بلکہ تحقیق سے ہمارے لگاؤ کا بھی ثبوت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں