7ہزار کنال سرکاری اراضی پرقبضے، واگزاری مہم دم توڑنے لگی

7ہزار کنال سرکاری اراضی پرقبضے، واگزاری مہم دم توڑنے لگی

لاہور(عمران اکبر)شہر اقتدار میں قابضین سے اراضی واگزار کر انے کی مہم دم توڑ نے لگی، لاہور کے 363 موضع جات میں 7 ہزار کنال سرکاری رقبے پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے جس کی کل مالیت 80ارب سے زائد ہے۔

ضلعی انتظامیہ ریونیو رپورٹ کے مطابق 6 سو ایکڑ نجی زمینوں کی واگزاری نہ ہونے سے بھی مالکان خوار ہو کر رہ گئے۔ 5ماہ سے نجی و سرکاری اراضی کی واگزاری مہم سست روی کا شکار ہے ۔روزنامہ دنیا کو موصول رپورٹ کے مطابق 48موضع جات میں 3974 کنال 12مرلے سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کر ائی گئی جبکہ 7ہزار کنال پر قابضین نے سہولت کاروں کی مدد سے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ تحصیل کینٹ،ماڈل ٹاؤن ،شالامار میں 5ہزار،سٹی اور رائیونڈ کی 2ہزار کنال اراضی پر قابضین برا جمان ہیں۔تحصیل کینٹ میں637 کنال10مرلہ ،رائیونڈ 264کنال 11 مرلہ، شالامار 506کنال 14مرلہ،سٹی1452 کنال،ماڈل ٹاؤن میں 1113 کنال 13مرلہ زمین واگزار کر ائی گئی۔ اراضی ایل ڈی اے ،پی ایچ اے ،واسا ، زراعت، محکمہ جنگلات کو الاٹ کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدنان رشید کا کہنا ہے قابضین سے زمین کی واگزاری کا سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں