بلدیہ عظمی ٰ :غیر قانونی تعمیرات مسمار

بلدیہ عظمی ٰ :غیر قانونی تعمیرات مسمار

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)بلدیہ عظمیٰ لاہور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،غیر قانونی طور پر 2 کنال رقبے پر زیر تعمیر مارکی کی عمارت مسمار کردی گئی۔

بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر کچا رشید روڈ پر قائم دوکانوں کو بھی مسمار کردیا گیا۔ بیلا رام گامے شاہ پر زیر 10 مرلہ تعمیر پلازہ کو بھی مسمار کردیا گیا۔لنک جیل روڈ پر غیر قانونی طور پر زیر تعمیر 10 مرلہ بلڈنگ کی بالائی منزل بھی گرا دی گئی۔ لنک میکلوڈ روڈ پر 1 کنال کمرشل عمارت میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزیوں پر کاروائی۔ عوام نقشہ جات کی منظوری کے بغیر تعمیرات سے اجتناب کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں