ڈیفنس کار حادثہ ، ملزم کے والد کی عبوری ضمانت میں توسیع

ڈیفنس کار حادثہ ، ملزم کے والد کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(اپنے خبر نگار سے)انسداد دہشتگری عدالت نے ڈیفنس کار حادثہ کے ملزم افنان کے والد شفقت کی عبوری ضمانت میں 8 دسمبر تک توسیع کردی۔

پولیس نے ملزم کے والد کو بھی قصور وار قرار دیتے ہوئے گرفتاری مانگ لی۔ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے سماعت کی۔ عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا ملزم شفقت سے تفتیش مکمل ہوچکی اور وہ قصور وار پایا گیا ہے، دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے گاڑی کی چابی خود بیٹے کو دی اور وقوعہ کے وقت ملزم موقع پر موجود تھا، لہذا ملزم کے والد کی گرفتاری بھی درکار ہے۔ ملزم کے وکیل نے عدالت میں کیس فائل کا جائزہ لینے کی مہلت طلب کی۔ بعد ازاں مدعی رفاقت نے کہا ہمیں انصاف چاہیے ہم عدالتوں سے پرامید ہیں، پولیس ملزم کے ساتھ ملی ہوئی ہے ہمیں انصاف نہیں دیا جا رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں