گیس کمپریسر، ایک ماہ میں 300 سے زائد کنکشن منقطع

گیس کمپریسر، ایک ماہ میں 300 سے زائد کنکشن منقطع

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)شہر میں گیس کے کم پریشر کی شکایات پر سوئی ناردرن انتظامیہ نے کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کا سات روز تک کنکشن بحال نہیں کیا جائے گا، ری کنکشن درخواست 7 روز کے بعد پراسیس ہوگی، لاہور ریجن ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمپریسر استعمال کرنے پر ایک ماہ کے دوران 300 سے زائد کنکشن منقطع کردئیے ، کمپریسر استعمال پر جرمانہ اور کمپریسر بھی ٹیم کو دینا ہوگا۔انچارج یو ایف جی شہزاد احمد کا کہنا ہے کہ کمپریسر کے استعمال کے باعث دوسرے صارفین کو کم پریشر کی شکایات کا سامنا رہتا ہے ، کمپریسر کا استعمال جرم کے ساتھ ساتھ انتہائی خطرناک بھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں